31 جنوری 2015 - 08:00
چین نے امریکہ کو خبردار کر دیا

چین نے علاقےکےممالک کے درمیان اختلاف ڈالنے کے سلسلے میں امریکہ کو خبردار کیاہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔   چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے ایک پریس کانفرنس میں خبردار کیا ہے کہ امریکہ سمیت علاقے سے باہر کے بعض ممالک بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں علاقے کے ممالک کے درمیان اختلاف ڈالنے اور کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں- انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بحیرہ جنوبی چین کی موجودہ صورت حال مستحکم ہے اور علاقے کے ممالک اس سمندر میں امن و استحکام قائم کرنے کا عزم و ارادہ اور توانائی رکھتے ہیں  کہا کہ آسیان کے رکن ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں-
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب امریکی بحریہ کے ایک اعلی افسر نے حال ہی میں چینی بحری جہازوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جنوبی چین کے سمندر میں جاپان کے ہوائی گشت میں اضافے کا خیرمقدم کیا ہے-  چینی دفترخارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے کو ان ممالک سے متعلق قرار دیا جو اس کے فریق سمجھے جاتے ہیں- انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کو جن کا اس مسائل  سے کوئي تعلق نہيں ہے ان مسائل میں مداخلت کرنے اور انہیں ہوا دینے کی اجازت نہیں ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲